اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور جبری گم شدگیوں کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر مظاہرین کشمیر ی مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزراوں نوجوانوں کو لاپتہ کردیا گیا،بھارتی فورسز ٹارچر کرکے ماردیتی ہیں،آٹھ سے دس ہزار کشمیریوں کو لاپتہ کردیا گیا،گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو ایک کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔