اقوام متحدہ سکھ برادری‘ کسانوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے: پربندھک کمیٹی

شکرگڑھ + نورکوٹ (نامہ نگاران) بھارتی حکومت سکھ برادری اور کسانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، کسانوں کے متعلق کالے قوانین کے خلاف بھارتی کسان ایک عرصہ سے لڑ رہے ہیں، احتجاجی تحریک میں 650 بھارتی کسان مارے جا چکے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی ادارے مظالم پر نوٹس لیں۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کی سرکار کی جانب سے نہتے کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن