فیصل آباد: پولیس تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج‘ آؤٹ ڈور بند‘ مریض خوار

Aug 31, 2021

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلباء  پر پولیس کے تشدد کے خلاف فیصل آباد کے ہسپتالوں میں آوٹ ڈور سروس بند کر دیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل لائسنسنگ امتحان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے سول اور الائیڈ ہسپتال میں بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ سے ہزاروں مریض چیک اپ اور ادویات سے محروم رہے۔ ڈاکٹرز نے کہا این ایل ای کا فیصلہ واپس نہ ہوا تو احتجاج میں شدت آئے گی۔

مزیدخبریں