کراچی (اسپورٹس رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپین سید عماد علی اور پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے وفد سے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سید عماد علی کو ویسپا ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیتنے پر مبارکباد دی اور ورچوئل ورلڈیوتھ اسکریبل چیمپین شپ کی کامیاب میزبانی پر پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے بتایا کہ وہ بھی اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اسکریبل کھیل کر انجوائے کرتے ہیں۔ وفد میں ایونٹ کی فاتح ٹیم کے ارکان حشام ہادی خان، علی سلمان ، ٹیم کے کوچ وسیم کھتری، پی ایس اے کے صدر ندیم عمر، چیف پیٹرن گوشپی آواری، ڈائریکٹر یوتھ پروگرام طارق پرویز، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حسان ہادی خان اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر ولی محمد خبیب بھی شامل تھے۔