فیسٹیول آغا خان جیمخانہ جونیئر کے نام،  جیخانہ سینئر کو ہرا دیا

Aug 31, 2021

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آغا خان جمخانہ جونیئر نے آغا خان جمخانہ سینئر ٹیم کو 38 رنز سے شکست دیکر آزادی کپ فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا،پرویز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق آغا خان جیمخانہ کی انتظامیہ عبدالسلطان کیمانی، صابر خان اور الامین ٹوریانی کی انتھک محنت کی بدولت بیس سال بعد گراس وکٹ پرکرکٹ کی بہار لوٹ آئی ، آغا خان جمخانہ کی انتظامیہ نے سینئر زاور جونیئر زٹیموں کے مابین آزادی کپ فیسٹیول کرکٹ میچ منعقد کیا۔میچ کا افتتاح مہمان خصوصی گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حاجی حنیف حسین اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ نے کیا۔آغا خان جمخانہ جونیئر ٹیم کے کپتان افضل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 7 وکٹوںپر208 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔کامران خان 71اورسلیم رحیم 54رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ہدف کے تعاقب میں آغا خان جمخانہ سینئر ٹیم 170رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔میچ کے اختتام پر چیئر مین آغا خان جمخانہ عبد السلطان کیمانی نے آغا خان جمخانہ جونیئر ٹیم کے کپتان افضل کو فاتح ٹرافی دی۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی صدر حاجی حنیف حسین نے رنر اپ ٹیم کے کپتان آصف کو ٹرافی  اور چئیر مین آغا خان جیمخانہ عبد السلطان کیمانی کو یاد گاری سوینئر پیش کیااور صحافی قمر احمد کی کتاب سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کودینے کیلئے پیش کی۔اس موقع پرسندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر بلوچ نے حاجی حنیف حسین کو یاد گاری سونیئر پیش کیا۔

مزیدخبریں