مونگ پھلی کی زیادہ پیداوارکیلئے اسے ضرر رساں کیڑوںسے محفوظ رکھا جائے،محکمہ زراعت 

Aug 31, 2021

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے، خطہ پوٹھوار میں موسم خریف کی کوئی بھی ایسی فصل نہیں جو مونگ پھلی کے مقابلے میں نقد آمدنی دیتی ہو، اس لئے ضروری ہے کہ مونگ پھلی کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جائے، دیمک مونگ پھلی کی فصل پر حملہ آور ہونے والا ایک خطرناک کیڑا ہے، محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق بارانی اور تھر کے علاقہ میں یہ کیڑا ایک شدید مسئلہ ہے،یہ کیڑا پودوں کے زیر زمین تنوں اور جڑوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔ حملہ شدہ پودے سوکھ جانے کے بعد آسانی سے اکھاڑے جا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں