میلسی ‘جیمنزیم کیمپ میں اسٹرازنیکا ویکسین ختم ‘ شہریوں کو دوسری خوراک کیلئے مشکلات

میلسی(خبر نگار) میلسی میں کورونا وائرس کی ویکسینشن کے لئے میلسی جمنیزیم میں کیمپ قائم کیا گیاسینکڑوں افراد کو کورونا ویکسین اسٹرازنیکاAstraZeneca کی پہلی خوراک مئی میں لگائی گئی اب یہ ویکسین میلسی جمنیزیم میں ختم ہو چکی ہے دوسری خوراک کے لئے روزانہ سینکڑوں افراد دوردراز کا سفر کرکے آتے ہیں لیکن یہ ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مایوس ہوکر واپس جاتے ہیں انہوں  نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا ہے یہ ویکسین میلسی جمنیزم کیمپ کو  فوری طور پرفراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن