پی ڈی ایم کو عوام تنہا نہیں چھوڑے گی‘روبینہ خلیل‘خولہ امجد

Aug 31, 2021

 ملتان ( لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن ) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر روبینہ خلیل ، جنرل سیکریٹری خولہ امجد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے خیرخواہ ہوتے تو پی ڈی ایم کو خیر باد نہ کہتے لیکن پی ڈی ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ملک گیر تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائد میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم چور دروازے سے آنے والے نالائق حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکال پھینکے گی جب تک عمران خان اور ان کی نااہل کا بینہ استعفیٰ دے کر باہر نہیں نکلتی پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی۔ 

مزیدخبریں