ترسیلات زرکی ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے پاکستان پوسٹ کے متعدد اقدامات

راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان پوسٹ نے کورونا وبا کے پیش نظر ویسٹرن یونین اور دیگر بین الاقوامی ترسیلات زرکی ڈاکخانوں کے ذریعے ادائیگیوں کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، اس سلسلے میں عوام ملک بھر کی طرح صرف راولپنڈی شہر میں جی پی او سمیت اڑھائی درجن ڈاکخانوں کے ذریعے پیر سے ہفتہ کے روز تک اپنی رقوم حاصل کر سکیں گے، راولپنڈی جی پی او میں قائم خصوصی کاؤنٹر پر عملہ صبح نو بجے سے رات نو بجے تک ادائیگیاں کرے گا تا کہ کورونا وبا میں تمام نجی مراکز اور بنکس کی ہفتہ کے روز اور شام کے اوقات میں جلد بندش کے باوجود عوام  ویسٹرن یونین کی رقوم دیر تک وصول کر سکیں۔ اس سلسلے میں  خصوصی آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے تا کہ عوام ان خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن