میہڑ (نامہ نگار) ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران 3 شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاء کو مالی امدا کے سلسلے میں ایک کروڑ اور ساڑھے 13 لاکھ روپئے کے چیک دیئے ہیں۔اس سلسلے میں دادو ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقعے پر امن و امان کی خاطر شہید ہونے والے پولیس اہلکارعبدالحمید پہنور کی بیوہ کو ایک کروڑ کا چیک دیا ،جبکہ شہید کانسٹیبل محمد صادق شینو کی بیوہ کو 10 لاکھ اور ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والے پولیس اہلکار اے ایس آئی منیر احمد سولنگی کی بیوہ کو بھی چیک دیاگیا ۔
شہید اہلکاروں کے ورثاء کی امداد
Aug 31, 2021