حیدرآباد(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کورنگی مہران ٹاؤن کیمیکل فیکٹری سانحہ میں 20سے زائد افراد کے جھلس کر شہید ہونے کے دلخراش سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن سانحہ کے مجرم اب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچے GITرپورٹ میں نامزاد اہم شخصیات کوچھوڑ دیا گیااب مہران ٹاؤن فیکٹری سانحہ میں جھلس کر 20سے زائد افراد جانبحق ہو گئے ابتدائی معلومات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم کی جانی والی فیکٹریاں عوام کے لئے اذیت اور تکلیف کا باعث بنی ہوئی ہیں طویل عرصہ سے رہائشی پلاٹ پر قائم کیمیکل فیکٹری میں کام ہوتا رہا اور حکومت اور اس کے نمائندوںنے آنکھیں بند کئے رکھی جس کے نتیجے میں 20سے زائد افراد جھلس کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے اصل ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے اور چشم پوشی کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے سانحات نہ ہوں ۔ حکومت سانحہ میں شہید ہونے والے والے مزدوروںکو فوری امداد دے تاکہ ان کے لواحقین کی داد رسی ہو سکے اور غیر قانونی فیکٹریوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔
مہران ٹاؤن سانحے کے ذمہ داران کو بے نقاب کیا جائے،صاحبزادہ زبیر
Aug 31, 2021