میرپورخاص(نامہ نگار) میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاوْن تھانے کی حدود گوٹھ کاک بنگلہ میں بکری چور ملزمان کیخلاف چوری کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے گوٹھ کاک بنگلومیں بکری چور ملزمان محمد شاہد عرف وانیا ولد نعمت علی راجپوت اور اسکے ساتھ 4 چار نامعلوم ملزمان نے کو محمد اسلم راجپوت کے گھر سے بکریاں چوری کرکے لے گئے تھے جن کے خلاف محمد اسلم ولد نظام الدین راجپوت کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹائون تھانے محمد شاہد عرف وانیا راجپوت اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔