کراچی ( نیوز رپورٹر) کراچی پریس کلب کے باہر منگھوپیر اور یوسف گوٹھ کے مکینوں نے اپنے علاقوں میں انسانی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر دھرنا دے دیا اس موقع پر بچے بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جنھوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔۔۔دھرنے میں شریک مظاہرین نے کہا کہ سرجانی یوسف گوٹھ میں نا پینے کا صاف پانی نا سڑکیں نا سیوریج کا نظام اور نا ہی صحت کی بنیادی سہولیات۔۔۔انہوں نے کہا کہ ھم بھی انسان ہیں ہمیں بہتر ماحول فراہم کیا جائے۔۔۔اس موقع پر سماجی تنظیم انسان دوست کے چیئرمین قیص شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ برس بارشوں مین یوسف گوٹھ صدیق گوٹھ شدید متاثر ہوئے تاہم لیکن حکومت نے کوئی دادرسی نہیں کی وہاں نہ نا سڑک ھے نا پانی ناسیوریج سسٹم تباہ ہے قیص شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ان علاقوں کے لئے مختص کئے گئے فنڈز کی انکوائری کرائیں ۔
سرجانی یوسف گوٹھ منگھوپیر کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم‘مکینوں کا پریس کلب کے باہر دھرنا
Aug 31, 2021