پولیس کا جدید تقاضوں سے مزین ہوناانتہائی ضروری ‘ ،دلدارحسین 

Aug 31, 2021

کراچی (وقائع نگار)چوکی انچارج خداکی بستی دلدارحسین نے سیکورٹی کے حوالے سے علاقائی مسائل پر بات چیت کی، دلدارحسین نے کہاکہ علاقہ ایک بڑے عرصے سے لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے ،اسٹریٹ کرائم ،چھیناجھپٹی اور گھروں دکانوں میں دکیتی وچوری کی وارداتیںعام ہوچکی ہیں،بلکہ پچھلے دنوں قتل سمیت دیگر جرائم بھی علاقے کے امن کو متاثرکرتے رہے ہیں، تاہم یہ خوش آئند بات ہے کہ موجودہ چوکی انچارج دلدارحسین کی تعیناتی کے بعد علاقے میں امن وامان کی فضابہتر ہوئی ہے  چوکی انچارج دلدارحسین نے  نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  علاقے سے جرائم اور لاقانونیت کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، کوشش ہے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے دم لوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ علاقہ بہت بڑا ہے، نفری کی کمی بھی ایک مسئلہ ہے جس کی وجہ سے جرائم پر فوری قابوپانامشکل ہے لیکن میں اور میرے جوان ہمت نہیں ہاریں گے اور اپنے فرائض کی انجام دہی دیانتداری کے ساتھ مکمل کریں گے۔ جبکہ  انہوں نے بتایا کہ چوکی کے احاطے میں کھڑی ناکارہ پولیس موبائلوں  کو دیکھ کر ان کا کہناتھاکہ ہماری پولیس کا جدید تقاضوں سے مزین ہوناانتہائی ضروری ہے ،خراب موبائلوں اور نفری کی کمی کے ساتھ امن دشمنوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ کیسے ممکن ہے۔

مزیدخبریں