بجلی چوروں کو نمبردار کی سر پرستی میںمیپکوٹیم کو یر غمال بنا کر تشدد

Aug 31, 2021

میاں چنوں (خبر نگار) میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 90پندرہ ایل گاگو میں گزشتہ سے پیوستہ روز اعلیٰ صبح میپکو خانیوال دفتر ہذا کی ٹیم بجلی چوری کی اطلاع پر جس میں طارق مجید میٹر انسپکٹر سجاد حسین صدیقی میٹر ریڈر گاؤں میں پہنچے تو وہاں پردوگھروں میں بجلی چوری ہو رہی تھی ایک میٹر کے ٹرمینل ڈائریکٹ تار لگی ہوئی تھی اور دوسرے میٹر کی پی وی سی سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری میں ملوث تھے چیکنگ کے دوران علی رضا لنگڑیال موقع پر آ گیا اور گالی گلوچ شروع کر دی اور باقی لوگوں کو بلا لیا جس میں اعجاز نمبردار کی سربراہی میں نعیم،وقار،صدف،جاور اور عبدالرزاق لنگڑیال آگئے اور مل کر میپکو سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا خود اعجاز نمبردار نے گربیان پکڑکرگلا دبایااور باقی لوگوں نے گھوسے اور مکے مارنے شروع کر دئیے اور پکڑ کر مارتے ہوئے ڈیرہ پر لے جا کر کمرے میں بند کر کے تشدد کرتے رہے اور اسی دوران سٹاف کے موبائل فون چھین لئے گئے اور بجلی چوری کی بنائی ہوئی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی اور ایمپئر میٹر سمیت سارا چیکنگ کا سامان چھین لیا جس پر گاؤں سے کسی نامعلوم شخص نے ایس ڈی او مپیکو کچاکھوہ کو کال کی کہ اپ کے دفتر کی ٹیم نے میٹروں سے چوری پکڑی ہے جس کی وجہ سے چک کے نمبردار نے انہیں پکڑ کر باندھا ہوا ہے اور تشدد کر رہے ہیں تو ایس ڈی او نے فوری طور پر 15پر کال کی تھانہ چھب کلاں پولیس جو کہ دوران گشت تھی فوری طور پر گاؤں میں پہنچ کر میپکو سٹاف کی جان بخشی کراوی ایس ڈی او مپیکو کچاکھوہ محمد اسلم مرالی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے نمبردار سمیت کئی لوگ لاکھوں روپے کے ڈیفالٹر ہیں اور بجلی چوری میں ملوث ہیں ڈیفالٹر رقم 353963 روپے بنتی ہے اور تقریباً 150000روپے کی بجلی چوری کرے رہے تھے اسکے کے علاوہ موجود بل بجلی بھی جمع نہیں کروا رہے تھے میپکو سٹاف کو زدوکوب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور حبس بے جا میں رکھنے پر ایس ڈی او میپکو کچاکھوہ مہر اسلم مرالی کی مدعیت میں مقدمہ کر کے اعجاز نمبردار نعیم وقار صدف علی رضا عبد الرازق اور جاور وڑائچ سمیت تین نامعلوم کی گرفتاری کیلئے مپیکو اور پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں تا حال تمام ملزمان مفرور ہیں ایس ڈی او مپیکو کچاکھوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزیدخبریں