دنیاپور ( نامہ نگار) سپرہائی وے پر نجی ہوٹل میں بم کی جھوٹی اطلاع، پولیس اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئیں تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس ہیلپ لائن 15 پر ایک عبدالرحمن نامی شخص کی جانب سے سپر ہائی وے دوکوٹہ چوک پر واقع منشی خان ہوٹل میں ٹائم بم کی اطلاع دی گئی جس پر پولیس و دیگر اداروں کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور ہوٹل کی مکمل سرچنگ کی گئی تاہم کوئی بم نہ ملا جس پر انتظامیہ نے ہوٹل کو کلئیر قرار دیدیا کہ کوئی بم نہیں ہے یوں بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی نکلی اور اطلاع دینے والے نے اپنا موبائل نمبر بھی بند کر دیا ہے ذرائع کے مطابق کال کرنے والے کی لوکیشن قریبی چک نمبر 327 ڈبلیوبی کی معلوم ہوئی ہے ۔
دنیاپور ،سپرہائی وے پر ہوٹل میں بم کی جھوٹی اطلاع، پولیس اور دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئیں
Aug 31, 2021