اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ملتان نے دفاتر  کے دروازے کھول دیئے بزرگ درخواست گزاروں  کی چائے سے تواضع‘ مسائل حل کرنے کے حکامات

Aug 31, 2021

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے  اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کیلئے  اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر شہریوں کی درخواستیں وصول کیں اور احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بزرگ درخواست گزاروں کی چائے سے تواضع بھی کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عام آدمی کی شنوائی میرا مشن ہے۔ مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپلینٹ سیل قائم کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے عوامی خدمت کیلئے موثر اقدامات پر عمل پیرا ہوں تاکہ سروس ڈیلیوری موثر بنائی جاسکے۔

مزیدخبریں