رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) کچہ کے اشتہاریوں نے قرآن پاک کے واسطے مغوی نوجوان کو رہاکردیا۔ پولیس کی جانب سے ورثاء کی زبان بندی کاحکم، تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز اقبال نگرکے رہائشی اختیار احمد کو تحسین نواز گردیزی فارم جمالدین والی سے کچہ کے اشتہاریوں نے رات کے وقت اغواء کرلیا تھا جس پر مغوی اختیاراحمد کی ہمشیرہ نسیمہ بی بی، بھائی رشیداحمد اورمنیراحمد قرآن پاک لے کر کچہ کے علاقہ میں گئے اور قرآن پاک کا واسطہ دیتے ہوئے اغواء کاروں سے بیان کیا کہ وہ دیہاڑی دار اورغریب لوگ ہیں جس پر اشتہاریوں کی جانب سے ورثاء کو واپس چلے جانے کی ہدایت کی گئی بعد ازاں اشتہاریوں نے مغوی اختیاراحمد کو رہا کردیا۔ گھر پہنچنے کی اطلاع پاکر پولیس کی نفری بھی گھر پہنچ گئی اور ورثاء کو زبان بند رکھنے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ پولیس تھانہ بھونگ نے اغواء ہونے والے اختیاراحمد کے اغواء کامقدمہ 250/21بھی اندراج کیا تھا۔