مظفرگڑھ،منڈاچوک ،خان پور بگا شیر، (،نامہ نگار)مظفرگڑھ، ڈی پی او کا اردل روم، اختیارات کا ناجائز استعمال، ایس ایچ او اور تھانیدار سمیت 8 ملازمین نوکری سے برطرف جبکہ 66 ملازمین کو دیگر سزائیں تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے چارج شیٹ، شوکاز اور انکوائریز میں قصور ثابت ہونے پر پولیس افسران کی اردل روم میں ذاتی سماعت بھی کی جہاں پولیس افسران جنہوں نے غیر تسلی بخش جواب دینے اور الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی کی، کارروائیوں میں ایک ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت 8 ملازمین کو اختیارات سے تجاوز اور ناجائز استعمال پر نوکری سے برخواستگی کی سزا سنائی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے 2 سب انسپکٹرز اور ایک اے ایس آئی اور ایک ہیڈ کا نسٹیبل کو رینک میں تنزلی کے احکامات جاری کئے ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کل 74 ملازمین کو دیگر سزائیں دیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں انصاف فراہم کیا جائیگا اور روکاوٹ ڈالنے والے پولیس افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ، اختیارات سے تجاوز اور غریب شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی نہ بنانے والوں کو پولیس میں نوکری کا کوئی حق حاصل نہیں، کرپٹ پولیس افسران کی جگہ پر نئے پولیس افسران کی بھرتی کی جائیگی۔