پونچھ میں کشمیری نوجوان شہید ،بھارتی مظالم کے سامنے سرنڈر نہین کرینگے:حریت کانفرنس

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پونچھ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیری  نوجوان کو کنٹرول لائن کے قریب محاصرے اور تلاشی آپریشن  کے دوران نوجوان کو شہید کیا گیا ۔ ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کشمیری عوام کے ساتھ ظلم وجبر کا سلوک کر رہی ہے  دس لاکھ بھارتی فوج نے اسی لاکھ آبادی کو محصور کرکھا ہے ۔ بھارتی فوج  ظالمانہ قوانین کے زریعے کشمیریوں  پر ظلم ڈھا رہی  ہے ۔ کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے  ہے ان  پر تشدد کیا جارہا ہے انہیں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنایا جار ہا ہے ۔  ترجمان نے بھارتی کٹھ پتلی حکومت کے غیر انسانی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے امن پسند لوگوں کے خلاف بھارت نے جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ کشمیری  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں  کے مطابق  حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بھارتی کٹھ پتلی حکومت کے غیر انسانی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے امن پسند لوگوں کے خلاف بھارت نے جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ جموں و کشمیر کے عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لیے منزل کا تعین کر چکے ہیں۔ وہ اپنی منزل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیونکہ ہندوستانی ظلم وجبر کے سا منے سرنڈر نہیں کریں گے۔اے پی ایچ سی کے ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی برادری  سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا سنجیدہ نوٹس لیں اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں ۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 32سال کے دوران  8ہزار سے زائد نوجوان بھارتی  فوج کی حراست میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ کشمیری  شہریوں کے لواحقین کی تنظیم اے پی ڈی پی  کی رپورٹ کے مطابق  1990  کے بعد بھاتی فوج ، پیراملٹری فورسز اورپولیس اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے  والے 8ہزار سے زائد نوجوا ن دوران حراست لاپتہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے 2لاکھ سے زائد رشتہ داراپنے پیاروں کا سراغ لگانے کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔ زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، شبیر احمد ڈار، محمد احسن انتو، جموں و کشمیر سوشل اینڈ جسٹس لیگ سمیت حریت رہنماو￿¡، تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے سرینگر میںجاری اپنے بیانات میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ہزاروں لاپتہ کشمیریوںکو تلاش کرنے میںاپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن