پی ڈی ایم جلسے نے وزیروں مشیروں کے اوسان خطاکردیئے :خالد جوئیہ 

کاہنہ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ کراچی کے پی ڈی ایم کے جلسے کو دیکھ کر تحریک انصاف کے وزیروں مشیروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ کراچی کے عوام نے بھی حکومت کی تبدیلی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔اسلام آباد مارچ میں لاکھوں افراد جائیں گے ۔ اب تحریک انصاف کیخلاف تحریک اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک حکومت مستعفی نہیں ہو جاتی ۔3سالہ ناقص کارکردگی پر حکومت جشن منا رہی ہے جبکہ روز بروز بڑھتی مہنگائی سے تنگ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہی ہے.

ای پیپر دی نیشن