آئندہ دو سال عوامی ترقی اورخوشحالی کے ثابت ہونگے:کنور عمران سعید

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے قوم کے سامنے جو کارکردگی رپورٹ پیش کی ہے وہ حقیقت پسندانہ رپورٹ ہے، وزیراعظم نے ہر موقع پراحتساب کیلئے خود کو قوم کے سامنے پیش کیا جس سے ملک کے اندر پہلی باراحتساب کی روایت کو فروغ مل رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر حکومت کے تین سال مکمل ہونے کی خوشی میں اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی صدر انصاف ویلفیئر ونگ ڈاکٹر اسلم شیروانی ،سٹی صدر میاں افضال حیدر، پیر ارشد ہاشمی ،خرم ریاض کاہلوں ، شیخ زین ندیم، جمیلہ یونس، خرم شہزاد ایڈووکیٹ ،رانا ذوالفقار ودیگربھی موجودتھے۔ کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا انشاء اللہ حکومت کے آئندہ دو سال عوامی ترقی اورخوشحالی کے سال ثابت ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن