کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں حالیہ کرونا صورتحال ماضی کی نسبت بہتر ہے مگر اب بھی اگر ہم نے احتیاط نہ برتی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا لہزا ہمیں حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا ہے اگر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی تو صورتحال بہت خراب ہو جائے گی جس پر قابو پا نا مشکل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے شروع دن سے کرونا کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں اس ضمن میں عوام میں شعور و آگاہی کے حوالے سے مختلف ذرائع سے کمپین چلائی گئیں جس کے ماضی میں خاطر خواہ نتائج آئیں جس کی بدولت صوبے بھر میں کرونا کے کیسز میں کمی آئی اور یہ صرف عوام۔کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے اور حکومتی سطح پر موثر اقدامات اٹھائے سے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ہم۔صوبے اور ملک کو اس چوتھی اور خطرناک لہر سے محفوظ رکھ سکیں۔