کوئٹہ (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت کے احکامات پر کوروناوائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کیئے ہوئے ہیں ،کورونا وائرس ایک خطرناک وبا ہے، شہر ی گھروں سے بلاوجہ باہر نہ نکلیں، ضرورت کی خریداری کے لیئے باہر نکلیں، اس خطرناک وبا سے شہریوں کو احتیاطی تدابیرکا استعمال کرنا ہوگا، گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہنانا ضروری ہے، ہاتھوں کو صابن سے 20سکینڈ تک دھوئیں۔ انہوں نے کہا تاجربرادی انتظامیہ کیساتھ تعاون برقرار رکھیں ٗؒ ہمیں اس وبائی مرض سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلہ کر ناہوگا کرونا وائرس دنیا کے کئی ممالک تک پھیل چکا ہے باہر ممالک کے عوام نے اس وبائی مرض سے نجات کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مقابلہ کر رہے ہیں ۔