لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کلب اور روٹری انٹرنیشنل پو لیو ٹاسک فورس کے زیر اہتمام پنجاب گرینز اور پنجاب وائٹس کے مابین لاہور میں میچ ہوا،ساگا پریمیئر لیگ اور پاکستان کلب کے سی ای او محمد علی سیف کے مطابق میچ کا مقصد پاکستان میں پولیو جیسے موذی مرض سے نجات کی آگاہی پیدا کرنا اور مکمل خاتمے کی تحریک کے پیغام کو کھیل کے ذریعے مزید اجاگر کرنا ہے۔ روٹری انٹرنیشنل کے گورنر سیف اللہ اعجاز چودھری نے کہا ہم علی سیف، ساگا اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں جو ملک سے پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں ہمارے ساتھ موجود ہیں۔ اس موقع پر بین الاقوامی کرکٹر عمران نذیر، عمران فرحت ، توفیق عمر ، عبدالرحمن، رانا نوید الحسن ، سیف اللہ اعجاز چودھری، محمد علی سیف دیگر کھلاڑیوں اور روٹرینز نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔
پاکستان کلب اور روٹری پو لیو ٹاسک فورس کے زیر اہتمام پنجاب گرینز اور پنجاب وائٹس کے مابین میچ کا انعقاد
Aug 31, 2021