وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اورپی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے )کا ایک لفظ نہیں پڑھا نہ ہی انہیںکوئی پتہ ہے کہ تجاویز ہیں کیا،ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہے ،ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اور PMDA کا ایک لفظ نہیں پڑھا نہ ہی انھیں کوئ پتہ ہےکہ تجاویز ہیں کیا،ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہےکہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہو جائے تو کرنا ہےایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کےاپنےفیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 31, 2021