طالبان کو اب امتحان کا سامنا ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ طالبان کو اب افغانستان کو محفوظ امور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہادر امریکی فوجیوں نے  قربانی کے جذبے سے خدمات انجام دیں، امریکی انخلا کے بعد اب افغانوں کے لیے فیصلے کا لمحہ ہے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان کا مستقبل افغانوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام مکمل خود مختاری کے ساتھ اپنا راستہ منتخب کریں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ طالبان کو اب ملک کو محفوظ اور خوش حال مستقبل کی طرف لے جانے کے امتحان کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن و مستحکم افغانستان اور اس کے خوش حال مستقبل کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن