نائجیریا کے سرحدی قصبے میں ڈائیریا پھیلنے سے35 افراد جاں بحق

نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو کے سرحدی قصبے گوزا میں ڈائیریا پھیلنے سے35 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ چینی خبر رساں ادارے نے گوزا لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیئرمین ابراہیم بکر کے حوالے سے بتایا کہ یہ وبا ہفتے کے آخر میں قصبے میں شروع ہوئی اور اب تک کم از کم 35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مزید 150 ڈائیریا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں فراہم کردہ پانی کیمیکلز اور فضلے سے آلودہ ہے جو انسانی استعمال کے لئے بالکل اچھا نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن