ماہرین زراعت نے شام کو چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں کو فصلات کیلئے مفید قرار دیدیا

ماہرین زراعت نے شام کو چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں کو فصلات کیلئے مفید قرار دیا ہے اور کہاہے کہ چونکہ حالیہ شدید گرم موسم، سخت حبس اور ماحولیاتی تغیرات کے باعث کپاس، دھان، کماد، سبزیوں، پھلوں، چارہ جات کی فصلیں شدید جھلسا کا شکار تھیں لہذا مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد شام کو ٹھنڈی ہواں کے چلنے سے حبس اور گرم لو کے اثرات میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے جس کے فصلات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ کپاس کی فصل پر گرمی کی شدت کی وجہ سے رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی، سبز تیلا، تھرپس، مائٹس وغیرہ کاحملہ بڑھ رہاتھااور وائرس میں شدت بھی مشاہدے میں آ رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب شام کو ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور معتدل بارشوں کے باعث فصلات کو کافی حد تک فائدہ پہنچے گا جس سے بہتر پیداوار حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن