اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کا اجتماع ارکان امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی زیر صدرت منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی اسلام آباد کی دعوتی،تنظیمی اور سیاسی سر گر میوں کی رپورٹ پیش کی گئی،اجتماع ارکان میں اسلام آباد میں ہو نے والے بلد یاتی اور قومی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی اور اہداف بھی طے کیے گئے، اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر اور انچار ج سیاسی امور طاہر خان نے خطاب کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا پورے ملک میں سالہا سال سے مسلط حکمرانوں کی کارکردگی کو حالیہ بارشوں نے بے نقاب کردیا ہے۔ پورے نظام کی بربادی کے ذمہ دار حکمران ٹولے ہیں، پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم سبھی آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں، انھوں نے کہا تیرا چور مردہ باد، میرا چور زندہ باد کے فلسفے کی وجہ سے ملک میں کبھی بھی حقیقی احتساب نہیں ہو سکتا، خطرناک پولرائزیشن نے سیاست میں گالم گلوچ، بدتہذیبی اور عدم برداشت کو جنم دیا، جماعت اسلامی عام آدمی کی آواز بن کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ میاں محمد اسلم نے کہا جب تک سود ی نظام کے خاتمے کی طرف سفر شروع نہیں کیا جاتا، ملک میں اللہ تعالی کی تائید و نصرت اور برکت نہیں آ سکتی،قوم آئندہ بلد یاتی اور قومی انتخابات میں جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔
نصر اللہ رند ھاوا نے کہاجماعت اسلامی کی سیاست کا بنیادی مقصد انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلا کر انھیں اللہ کی غلامی میں دینا ہے۔