شہری نو پارکنگ ایرےا میںگاڑیاںپارک کرنے لگے ، خریدار وں کو مشکلات کا سامنا،متعلقہ ادارے غیر قانونی پارکنگ ختم کروائیں، عوامی حلقے 


راولپنڈی (محبوب صابرسے)راولپنڈی شہر اور کینٹ میں واقع مختلف کاروباری مراکز،اہم بازاروں اور مارکیٹوں کے باہر پارکنگ ایرےا نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی گاڑیاں نو پارکنگ ایرےا میں پارک کرنے لگے جس کی وجہ سے مارکیٹوں اور پلازوں کے باہرقائم مین روڈٹریفک کےلئے جام ہو کر رہ گئی،ٹرےفک جام رہنے کی اصل وجہ پرانی سڑکیںگاڑےوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ اورغیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے،راولپنڈی کے کمرشل اور گنجان آباد علاقوں بینک روڈ صدر ،راجہ بازار،مری روڈ،بوہڑ بازار ،کمیٹی چوک،کمرشل مارکیٹ ،رتہ روڈ،کشمیری بازار،باڑہ بازار و دیگر علاقوں میں واقع مذکورہ بازاروں اور مارکیٹوں کے باہر پارکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں مارکیٹوں اور پلازہ جات میں آنے والے شہریوں کو گاڑیاں پارک کرنے اور خریداری کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متعدد شہری یہاں نو پارکنگ ایریز میں اپنی گاڑیاں پارک کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے اہم مقامی روڈ اور شاہراہیں سکڑ کر رہ جاتی ہیں اور ٹریفک کابہاﺅ مسلسل رک جاتا ہے ،پلازوں اور مارکیٹوں کے باہر پارکنگ ایرےا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی دوکانوں کے باہر گاڑیوں کی بلاترتیب پارکنگ کی وجہ سے انکی دوکانوں کے راستے بھی بند ہو کر رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے انکے پاس کوئی گاہگ نہیں آتا اور کاروبار پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں ، اکثر اوقات میں ٹریفک جام ہوتے ہوتے گھنٹوں جام رہتی ہے اس سلسلے میں تاحال کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی یہ راولپنڈی کا دیرینہ مسئلہ ہے ،متعلقہ اداروں کو چاہیئے کہ وہ پلازوں اور مارکیٹوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ کوختم کروائیں ،شہر کے مختلف علاقوں جنرل بس سٹینڈ،اصغر مال چوک،بنی چوک پنڈوورہ چونگی،کوہاٹی بازار چوک،اعوان مارکیٹ ،خیابان سرسید،ڈھوک حسو، سینما سوزوکی سٹینڈ ،فوارہ چوک ،گلاس فیکٹری چوک،کمرشل مارکیٹ،حاجی چوک صادق آباد،دہلی دواخانہ غزنوی روڈ،غزنوی مارکیٹ،جنرل ہسپتال،کمیٹی چوک، ہولی فیملی ہسپتال روڈ پرایسے غےر قانونی سوزوکی اور ٹرانسپورٹ اڈے قائم ہیں جسکی وجہ سے شہرےوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن