محکمہ زراعت کا ملتان میں چھاپہ، کروڑوں کی جعلی زرعی ادویات قبضے میں لے لےں


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کی صوبہ بھر میں جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خاتمہ کے خلاف مہم جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس)پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شعبہ پیسٹ وارننگ ملتان کی ٹیم کا انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں کامیاب چھاپہ۔ چھاپہ کے نتیجہ میں تقریبا1کروڑ 37لاکھ روپے مالیت کی جعلی زرعی ادویات قبضے میں لے کر حوالہ پولیس کی گئیں۔ ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اورشاہد حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پرمشتمل چھاپہ مار ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لیبل اور رجسٹریشن کے غلط اور غیر قانونی استعمال پر کامیاب چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی زرعی ادویات قبضے میں لے کر حوالہ پولیس کیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اورنج پروٹیکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے وئیر ہاس میں موجود زرعی زہر بلاسپر(51.6%WP)پر غیر قانونی رجسٹریشن لیبل لگاکر فروخت کرنے پر2ہزار 55پیکس پکڑلئے، موقع پرزرعی ادویات کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔محکمہ زراعت جعلی زرعی زہروں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔محکمہ زراعت پنجاب کی جعلی زرعی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی،سرفراز افضل 
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری اور وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور جھگڑا کے ساتھ ملکر عمران خان کے اشارے پر پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کی سازش رچائی جو بے نقاب ہوگئی آڈیو لیک میں یہ وا ضح ہوگیا کہ عمرانی ٹولے کے لیے عمران خان پاکستان کی بقا اور سلامتی سے بڑھ کر ہے جسکا عملی ثبوت سابق وفاقی وزیر خزانہ اور موجودہ دو صوبائی وزیر خزانہ کے ملک دشمن پلان ہے سکیورٹی اداروں اور وفاقی حکومت کو چاہئیے کہ فی الفور شوکت ترین محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کو ریاست کے خلاف پلان بنانے کے جُرم میں گرفتار کریں اور ان سے پوچھیں کہ یہ پلان کس کے کہنے پر بنایا توےقےناً ثابت ہوجائے گا کہ یہ سب کچھ عمران خان کے کہنے پر کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن