ایک ارب 17کروڑ ڈالر کے اضافی بوجھ سے قوم مزید دھنس گئی۔ اسلم فاروقی

Aug 31, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان پر بیرونی قرضوں میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کے  اضافی قرض کے بوجھ کو ملک و قوم کا غلامی کی دلدل میں پہلے سے زیادہ دھنسنا قرار دیا ہے اور اللہ تعالی سے آئی ایف کے تلوے چاٹنے والے حکمرانوں کے لئے سمجھ عقل اور ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی ہے میڈیا ایکٹوسٹ و نعت خواں محمد اشفاق چشتی نظامی کی رہائش گاہ مارٹن کوارٹرز میں منعقدہ چشتیہ نعت کونسل کی ماہانہ محفل میں سیاسی و سماجی رہنما فاطمہ میمن، یونس سایانی، اقبال ٹائیگر، کاشف قریشی، مذہبی رہنما علامہ محمد جہانگیر نقشبندی و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کی پہلے ہی چیخیں نکلوادی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ مہنگائی و ڈالر سے عوام کی ٹوٹی ہوئی کمر کا جڑنا اب بہت مشکل ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں