اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)پاکستان نرسنگ کونسل میں بدانتظامی پر اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش ادارے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے گئے ملک بھر میں نرسنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کی رکن ڈاکٹر ثمینہ مطلوب نے بھی پاکستان نرسنگ کونسل کی کاکردگی اور ملک بھر میں نرسنگ سٹاف کی کمی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوالات اٹھادیئے ہیں رجسٹرار پاکستان نرسنگ کونسل اور دیگر حکام کی ناقص کاکردگی پہلے ہی سے ادارے کی ساکھ کو متاثر کئے ہوئے ہے قائمہ کمیٹی اراکین نے کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںپاکستان نرسنگ کونسل کے حوالے سے اہم امور زیر بحث لانے کاعندیہ دیدیاہے ڈاکٹر ثمینہ مطلوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسنگ کونسل کاادارہ تنزلی کا شکار ہے ملکی ضرورت کے مطابق ہر سال دس لاکھ نرسنگ سٹاف کا اضافہ ہونا چاہیے جو نہیں ہورہا جسکی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںپاکستان نرسنگ کونسل کے حوالے سے فیصلہ سازی عمل میں لائی جائیگی تاکہ ادارے کی ساکھکو بحال کیا جاسکے اور ملک کی ضرورت کے مطابق نرسنگ سٹاف کو بڑھایا جاسکے انکی تعلیمی قابلیت کو بہتر کیا جاسکے اور انہیںپیشہ ورانہ زمی داریوں کی ادائیگی کیلئے بیرون ملک بھی بھیجا جا سکے ۔
ڈاکٹر ثمینہ مطلوب
پاکستان نرسنگ کونسل میں بدانتظامی پر ارکان اسمبلی کا اظہار تشویش
Aug 31, 2022