ٹنڈوآدم(نامہ نگار)حالیہ برساتوں میں جو فصلوں کی، سڑکوں، ڈیموں اور پلوں کی تباہی ہوئی ہے وہ مس منیجمنٹ، انتظامی نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے پوری دنیا میں برساتیں ہوتی ہیں مگر صورتحال پاکستان میں ہوتی ہے اسکی وجہ دریاں، بیراجوں، نہروں، سیم نالوں، ڈسپوزلوں اور برساتی نالوں نالوں پورے سال نہ دیکھ بھال ہوتی ہے نہ صفائی ہوتی ہے نہ ہی پانی اخراج کی منصوبہ بندی ہوتی ہے بیراجوں کے گیٹ کئی سالوں سے انتظامی نااہلی کی وجہ سے بند ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ڈیزاسسٹر منیجمنٹ و اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل الخدمت فانڈیشن پاکستان نے ٹنڈوآدم میں برسات سے متاثرہ علاقوں جمن شاہ ڈھنڈ، سید سٹی ،راہو شاخ اور ٹنڈوالہیار روڈ کا دورہ کرنے کے بعد دفتر جماعت اسلامی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم کے 10 ڈسپوزل ہیں اور جمن شاہ میں ہنجورن ڈھنڈ جو 120 ایکٹر پر مشتمل ہے وہ گندگی و غلاظت سے بھرے پڑے ہیں جنکی صفائی و ستھرائی اور پانی کی نکاسی کرنے کے انتظامات اگر سارا سال ہی ہوتے رہتے تو نہ جمن شاہ، ٹہل آباد، سید سٹی، محمد خاصخیلی، نیوسٹی، حسان ٹان ،گلزار کالونی، حسن کالونی، ڈوگر ٹان، ٹنڈوآدم بائی پاس سمیت دیگر شہری و دیہی علاقے برسات اور سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے ہیں انہوں نے کہا الخدمت فانڈیشن ٹنڈوآدم، شہدادپور ، سانگھڑ، سمیت ملک بھر میں برسات اور سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہے الخدمت فانڈیشن ٹنڈوآدم میں بھی 15 روز سے برسات متاثرین کو روزانہ سات سو تا ایک ہزار افراد کو کھانا فراہم کررہی ہے جبکہ رواں ہفتے میں میڈیکل کیمپ، مچھر مار اسپرے، مچھر دانیاں برسات متاثرین کو فراہم کرینگے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نائب صدر مشتاق احمد عادل، جنرل سیکریٹری عبدالغفور انصاری ، الخدمت فانڈیشن کے ضلعی صدر سید توحید احمد شاہ ایڈوکیٹ، مقامی امیر عبدالستار، نائب امیر سید عریف اللہ، قیم عبدالرحمن ،عمران غوری ، فیصل غفور،پروفیسر احمد بلال غوری، پروفیسر احمد جبران غوری، مشرف کریم، سینئر صحافی عمر فاروق قریشی، رضوان احمد غوری،محمد ذیشان راہی بھی موجود تھے