سرکاری نرخ ناموں کی فروخت  سے معقول آمدنی‘مہنگائی روکنے میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی

Aug 31, 2022

ماتلی(نامہ نگار)         اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار ماتلی کے زیر نگرانی شہریوں کو سرکاری نرخ پر سبزی اور فروٹ فروخت کرانے کا  ذمہ دار ادارہ مارکیٹ کمیٹی صرف نرخ نامہ کی فہرست تقسیم کرنے اور فی کاپی 10 روپے وصول کرنے کی حد تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔شہر میں موجود 1000 قریب ریڑھے,پتھارے اور فارمی مرغی فروشوں سے مارکیٹ کمیٹی کو یومیہ 10 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ 3 لاکھ روے اور سالانہ 36 لاکھ روپے آمدنی ہوتی ہے۔کتنی رقم مارکیٹ کمیٹی کے اکائونٹ میں جمع ہوتی ہے اور کتنے بندر بانٹ کی نظرہو جاتی ہے ۔ماتلی کی سرکاری انتظامیہ کے افسران مارکیٹ کمیٹی کی فہرست کے مطابق سبزی کی فروخت شروع کرانے کی طرف توجہ دیں تو مہنگائی سے شہریوں کو بچایا جا سکتا ہے۔مارکیٹ کمیٹی دوپہر کو ایک بجے کے قریب فہرست کی تقسیم اس وقت شروع کرتی ہے ۔

مزیدخبریں