شجرکاری ہارڈ فارم ڈیٹا سافٹ ریکارڈ میں تبدیل کرنا قابل تعریف :وزیرجنگلات


لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر جنگلات سید عباس علی شاہ نے محکمہ جنگلات کے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جی آئی ایس لیب کے اقدامات اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی۔ وزیر جنگلات نے لیب میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی معائنہ کیا۔ عباس علی شاہ نے جنگلات اور جنگلاتی زمینوں کی مانیٹرنگ اور شجرکاری کا ریکارڈ رکھنے حوالے سے جی آئی ایس لیب کے کردار کو سراہا اور لیب انچارج عقیلہ کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کی شجرکاری کے ہارڈ فارم میں موجود ڈیٹا کو سافٹ ریکارڈ میں تبدیل کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیب انچارج عقیلہ اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ پورے پنجاب کا شجرکاری اور جنگلاتی زمینوں کا ڈیٹا ایک کلک پر جمع کر کے منفرد کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ سید عباس علی شاہ نے کہا کہ جی آئی ایس لیب جنگلات اور شجرکاری کی مانیٹرنگ حوالے سے معاون ادارہ ہے۔ انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جنگلات کی مانیٹرنگ و حفاظت کا نظام مزید وسیع کرنے کی ہدایات دیں اور مزید کہا کہ جی آئی ایس لیب کا ڈیٹا موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی جنگلات بارے ترجیح کو خوب آشکار کرتا ہے۔ عباس علی شاہ نے جنوبی پنجاب میں گذشتہ 3 سال کے دوران کی جانے والی شجرکاری کے علاوہ سابقہ حکومت اور موجودہ حکومت کی مجموعی شجرکاری بارے کارکردگی پر بھی الگ الگ تفصِلی رپورٹ طلب کی۔

ای پیپر دی نیشن