محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کی ستمبر کاشت کیلئے پیداواری حکمت عملی جاری کر دی

Aug 31, 2022


مکوآنہ (این این آئی ) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے میرا اور بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہوموزوں رہتی ہے۔ سیم اور تھور والی زمینیں گنے کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔ گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتیں ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا ضرروی ہے۔ کماد کی جڑوں کے مناسب پھیلاو¿ اور خوراک کے آسان حصول کیلئے زمین نرم، بھربھری اور ہموار ہونی چاہے۔ اس لیے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں اور زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹاویٹردو دفعہ چزل ہل ایک دوسرے مخالف رخ اور3سے4 دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔ کماد کی ستمبر کاشت کیلئے موزوں وقت یکم سے 30ستمبر ہے۔ کماد کی کاشت کے لیے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہے جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہوتاہم کماد کو ہلکی اور کمزور زمین میں بھی مناسب دیکھ بھال سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں