کراچی(اسپورٹس رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ اور سیکریٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان ، حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے ہاکی کے معروف کھلاڑی منظور حسین المعروف منظور جونئیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی میں منظور جونئیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے انتقال سے پاکستان ہاکی میں ایک عہد کا اختتام ہوا۔