انجری سے نجات کیلئے شاہین آفریدی  دبئی سے برطانیہ  روانہ

Aug 31, 2022



دبئی(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے  دبئی سے لندن روانہ ہوگئے،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری(جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے تھے)سے بحالی کے لیے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے ہیں، کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے شاہین آفریدی اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے بعد کرے گی،پی سی بی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شاہین لندن میں پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں