نئی دلی (کے پی آئی) بھارت میں کانگریس پارٹی نے غلط معاشی پالیسیوں کے باعث ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگانی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نیرج ڈانگی نے بھونیشور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں بھارت میں مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے بھارت کے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے پاک ملک کا خواب دکھا کر انہیں ریکارڈ مہنگائی اور 45سال میں سب سے زیادہ بے روزگاری کا شکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی 2014ءمیں برسراقتدار آنے کے بعد سے مہنگائی کو قابو کرنے میں نہ صرف ناکام رہے ہیں، بلکہ ان کی غلط پالیسیوں اور دھوکے نے بھارت کے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ مودی نے بنیادی اشیائے ضروریہ پر بھی جی ایس ٹی لگا دی ہے۔ کانگریس پارٹی4 ستمبر کو دلی کے رام لیلا میدان میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالے گی۔
کانگریس