اقلیتیوں کی شناخت کا معاملہ طے کرنے کیلئے مودی حکومت نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی


نئی دہلی (کے پی آئی ) بھارت میں مودی حکومت نے ریاستی سطح پر ہندوﺅں سمیت مذہبی اقلیتوں کی شناخت کے معاملے پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت مانگا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی اسٹیٹس رپورٹ میں، اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں بشمول ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کے تبصرے/ آراء موصول نہیں ہوئے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا ”ان ریاستوں کو یاد دہانی کی گئی تھی جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے تبصرے / خیالات پیش کریں“۔ سپریم کورٹ نے قبل ازیں ریاستی سطح پر ہندوﺅں سمیت اقلیتوں کی شناخت کے معاملے پر مودی حکومت کے مختلف موقف اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور اسے تین ماہ کے اندر اس معاملے پر ریاستوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ

ای پیپر دی نیشن