زرعی شعبے کو سیلاب و بارشوں سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی شعبے کو سیلاب و بارشوں سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے، رپورٹ میں 1300ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔دستاویز کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، زرعی شعبے کو 536ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ملک میں کپاس،مکئی ،چاول ،گنے، دال، ٹماٹر ،پیاز سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
 رپورٹ تیار 

ای پیپر دی نیشن