لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں کوہلی بہت زیادہ دبائو میں تھے اور پر اعتماد نظر نہیں آرہے تھے۔ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی سیٹ ہو گیا تھا اور سیٹ بلے باز کو آئوٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔مجھے دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ویرات کوہلی سیٹ ہونے کے بعد بھی پراعتماد نظر نہیں آرہا تھا۔ پاکستان ٹیم میں ایک آل رائونڈر کی ضرورت ہے، ٹی ٹونٹی میں کپتان کے پاس 6 بائولرز ہونے چاہیے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو 4 اور 5 نمبر پر دو بیٹرز چاہیے، ان نمبرز کے بعد قومی ٹیم میں شاہد آفریدی اور رزاق جیسا ایک آل رائونڈر ہونا چاہیے۔