تاجر برادری سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میںدل کھول کر حصہ ڈالے،صدر 


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجر برادری بالخصوص چھوٹے تاجروں اور صنعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اور سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کریں، تاجر برادری اپنے کاروبار اور برآمدات کو کو بڑھانے سمیت ملک کی موجودہ معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ٹولز کو اپنائیں، اپنی مصنوعات کی قدر میں اضافہ کریں اور نئی منڈیوں کو تلاش کریں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایوان صدر میں اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز (آئی سی ایس ٹی اینڈ ایس آئی)کی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً آئی ٹی کے شعبے میں ہمارے نوجوانوں اور خواتین کی آبادی کو بہتر بنانے سے پاکستان کو تیز رفتار ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ صدر مملکت نے تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔
صدر مملکت

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...