کرونا کیسز میں اضافہ ‘ چین میں پھر لاک ڈاو¿ن پابندیاں عائد

Aug 31, 2022


اسلام آباد+ بیجنگ (خبر نگار+نیٹ نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ملک کرونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز کی شرح1 اعشاریہ34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید170 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے111 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک30 ہزار 575 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ68 ہزار849 ہو چکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید12 ہزار671 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک کل3 کروڑ95 ہزار965 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔چین میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کرونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا۔ادھر چینگ ڈو شہر میں سفری پابندیاں عائد ہیں، شینزین شہر کے دو اضلاع میں جزوی لاک ڈاو¿ن کر دیا گیا ہے، دونوں اضلاع میں بڑے عوامی اجتماعات منسوخ، سینما، بارز اور پارکس جمعے تک بند رہیں گے۔
کرونا

مزیدخبریں