پنجاب میں ڈینگی سے 3 افراد  جاں بحق‘ مزید57 مریض رپورٹ 


لاہور (این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید57 مریض رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے 34، لاہور سے 10 ، وہاڑی اور گوجرانولہ سے 3 ،3،،اوکاڑہ سے 2جبکہ قصور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، لیہ اور منڈی بہاﺅالدین سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 1090 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی

ای پیپر دی نیشن