وادی میں ہڑتال، مزار حیدر آباد کی طرف مارچ ہوگا، تحریک آزادی کا بڑا نقصان ہوا، فریدہ بہن جی: کالے قانون کے تحت نوجوان پھر گرفتار 

Aug 31, 2022


 سرینگر، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ کے پی آئی) بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کا پہلا یوم شہادت کل اس عزم کے اعادہ کے ساتھ منایا جائے گا کہ قائد کشمیر کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر وادی میں ہڑتال اور ان کے مزار حیدر آباد کی طرف مارچ ہوگا۔ ہڑتال اور مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب ہوں گی جبکہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ بھارتی فوج نے شوپیاں میں 2 نوجوان شہید کر دیئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے بابائے حریت قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی شاہ گیلانی کو ان کے پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے ا یک عظیم لیڈر کی وفات کشمیریوں کی تحریک آزادی کا ایک بڑا نقصان ہے، سید علی گیلانی کشمیریوں کی جدوجہد کی ایک علامت تھے ، ان کی زندگی اور قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ شہید سید علی گیلانی کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے زبردست حامی تھی، ان کا یہ نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے آج بھی کشمیر کے چپے چپے پر گونجتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ بھاجیا کیساتھ اتحاد کبھی نہیں، اویسی نہیں بنوں گا۔ بانہال کے ایک شہری پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کر کے 8 برس بعد پھر گرفتار کرکے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 42سالہ محمد امین وانی ولد محمد صابر وانی ساکن بنکوٹ بانہال پر پی ایس اے عائد کر کے اسے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ غلام حیدر ملک سمیت کانگریس کے مزید 4 رہنما¶ں نے غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں ۔
کشمیربرسی 

مزیدخبریں