کوئٹہ (بیورو رپورٹ) خضدار میں ٹریفک حادثہ میں 9 افراد جاں بحق 25افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو خضدار سے 25 کلومیٹر دور این 25 قومی شاہراہ پر کورک کے موڑ پر توتک سے خضدار آنے والی پک اپ مخالف سمت سے جانے والی ویگن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کلثوم، فریدہ، گل جاں، عبد الظاہر، مرجان ، گلبند، جلیل احمد، انس اور گلبدین موقع پر جاں بحق جبکہ 25افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو ہسپتال پہنچنے کی کال دی گئی۔ رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری، ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی سمیت دیگر سماجی و سیاسی شخصیات فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور از خود امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ایمبولینس منگوائے گئے۔ شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا۔
خضدار حادثہ
توتک سے خضدار آنے والی پک اپ مخالف سمت سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی، کلثوم، فریدہ، گل جاں، عبدالظاہر، مرجان، گلبند، جلیل، انس، گلبدین موقع پر دم توڑ گئے
Aug 31, 2022