کراچی (این این آئی) سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن مزید ایک دن کے لیے مﺅخر کر دیا۔ تمام ریزرویشن دفاتر کو31 اگست کی بکنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ 31اگست تک پیشگی بکنگ کرانے والوں کو ٹکٹ کی تمام رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین آپریشن 26 سے 30 اگست تک معطل کیا گیا تھا۔ نوابشاہ سے روہڑی تک ریلوے ٹریک پر7 سے10 انچ تک پانی موجود ہے جب کہ متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک پانی کے ریلوں کی وجہ سے کمزور ہوا، جس کی مرمت جاری ہے۔ نوابشاہ سے بوچیری، پڈ عیدن، گمبٹ اور خیر پور میں ٹریک پر 4 سے 15 انچ تک پانی موجود ہے۔
ٹرین